گوادر کے عوام کا آئینی حق چھیننا ناانصافی ہے، مولانا عبدالکبیر شاکر

663
گوادر کے عوام کا آئینی حق چھیننا ناانصافی ہے، مولانا عبدالکبیر شاکر

کوئٹہ: نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہاکہ بلوچستان کو ریگستان بنانے والے گزشتہ کئی دہائیوں سے حکومت میں ہے اور اس کے کیساتھ وفاق اور اسٹبلشمنٹ بھی شامل ہیں عوام کا کوئی ولی وارث نہیں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹ گیا ہے بدعنوانی کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے ۔

بلوچستان بلخصوص گوادر کے عوام کا آئینی جمہوری حق چھیننا گیا ہے جو ناجائز وناانصافی ہے بلوچستان کی محرومیوں کے ذمہ دار وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں پر براجمان نسل درنسل نااہل قوتیں ہیں جو خودتوبدعنوانی کی دولت سے مالا مال ہوئے ہیں۔

مگر عوام اوربلوچستان کو بدحال کر دیے ہیں گوادراوربلوچستانکے عوام کو حقوق دلاناوقت کی اہم ضرورت ہے ملک وبلوچستان کو لٹیروں سے دیوالیہ کر دیا ہے اب قربانی کیلئے عوام کو پیش کیا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نواں کلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کوئٹہ وگردونواح میں گیس پریشر میں کمی ولوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان اور زندگی مشکل بنادی ہے سخت سردی میں ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئی عوام احتجاج پر لیکن سننے والے صرف وعدے واعلانات کرکے عوام کو منتشر کرلیتے ہیں ۔

حکومت فوری طور پر کوئٹہ میں گیس ،قلت آب اور بجلی کا مسئلہ حل کریں ۔پینے کا صاف پانی دستیا ب نہیں ٹریفک وصفائی کی صورتحال ابتر ہے کوئٹہ کے مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں منتخب نمائندے منظر سے غائب عوام کو پریشانی کے دلدل میں چھوڑ دیا ہے۔

حکومت کو کرکٹ میچ کے موقع پر تو کوئٹہ یاد آجاتاہے لیکن جب پانی گیس اور بجلی صحت وتعلیم کے مسائل ہو تو سب خاموش ہوجاتے ہیں ۔

جماعت اسلامی شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عوامی دکھ دردرکھنے والے دیانت دارامیدوارسامنے آجائے اورعوامی مسائل حل پریشانی ومشکلات میں کمی آسکیں ۔