لاہور شہر میں میٹر چور کے چرچے

699
لاہور شہر میں میٹر چور کے چرچے

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج کل ایک خاص چور کے بڑے چرچے ہیں، یہ چور بڑی کوشش کے باوجود پولیس کے قابو میں نہیں آرہا اورپراسرار میٹر چور نے سب کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے کئی علاقوں میںیہ واردات ہو رہی ہے کہ شہریوں کے بجلی کے میٹر چوری ہو رہے ہیں۔لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ، گارڈن ٹائون، مسلم ٹائون اور وحدت کالونی کے رہائشی اب تک اس شاطر چور کا نشانہ بن چکے ہیں۔

ملزم کا طریقہ واردات بھی برا انوکھا ہے، وہ چرائے گئے میٹر بازار میں نہیں بیچتا بلکہ جس کا میٹرچراتا ہے اسی کو ہی بیچ دیتا ہے۔چور میٹر اتارتا اور میٹر کی جگہ رابطے کے لئے اپنا واٹس ایپ نمبر لگا آتا ہے، موبائل ایپ کے ذریعے پیسے موصول ہونے پر چوری شدہ میٹر کی وصولی کی جگہ بتا دیتا ہے۔

چور اتنا تیز ہے کہ وصولی کے لئے ہر بار مختلف نمبر دیتا ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ  میٹر چوری کی متعدد وارداتوں کے باوجود کسی نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور نہ ہی پولیس نے خود سے ایکشن لیا۔