میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان میں رکشہ سوار خودکش بمبار کے حملے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے پیٹرولیم کمپنی کے عملے کو لے جانیوالی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں اور فورسز کی نفری بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔