ضمنی الیکشن،شیخ رشید کے این اے 62 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی منظور

414

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے این اے 62 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

شیخ راشد شفیق کی جانب سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، ریٹرننگ افسر نوشین اسرار نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کو جیل حکام نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، جب کہ شیخ رشید کی جانب سے نمائندہ سکروٹنی کے عمل میں شریک ہوا۔

ریٹرننگ افسر نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو سکروٹنی عمل میں شامل ہونے کیلئے طلب کیا تھا، جیل حکام نے انہیں پیش نہیں کیا تاہم ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، کسی مخالف امیدوار یا شہری نے کاغذات نامزدگی کو چیلنج نہیں کیا۔

بتایا گیا ہے کہ جیل حکام نے شیخ رشید کی عدم پیشی سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کو آگاہ کر دیا ہے۔