سیکیورٹی خدشات،جیل حکام نے شیخ رشید کو آر آو کے سامنے پیش نہ کیا

491

راولپنڈیسابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے ریٹرننگ افسر (آر او) کے سامنے پیشی کی اجازت نہیں ملی،سیکیورٹی خدشات کے باعث ریٹرننگ افسر این اے 62 راولپنڈی کے پاس پیش نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ آر او  این اے 62 نوشین اسرار نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھا تھا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسکروٹنی عمل میں شامل ہونے کیلئے ریٹرننگ افسر نے طلب کیا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں کیا جاسکا، جیل حکام نے ریٹرننگ آفیسر کو آگاہ کردیا۔

دوسری جانب شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے تاہم کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے، فارم جمع کروانے کے دوران کسی امیدوار یا شہری نے کوئی اعتراض نہیں اُٹھایا۔

13 فروری تک  شیخ رشید کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کیے جاسکتے ہیں، ابھی تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراضات نہیں آئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد کا کہنا تھا کہ رات7 بجے جیل سے فون آیا کہ ہم شیخ رشید کو پیش نہیں کر رہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجسٹریٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے خلاف ایک پیسہ کی کرپشن کا الزام نہیں ہے،آج ہم شیخ رشید کے گھر سے پیسے اور جو اشیاء اسلام آباد پولیس لے گئی تھی اس کی حوالگی کی درخواست دے رہے ہیں۔

شیخ راشد نے کہا کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ ذہنی طور پر جیل سے الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔