پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس، شیخ رشید کی ضمانت منظور

532
پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس: شیخ رشید کی ضمانت منظور

اسلام آباد: مری کی عدالت نیکار سرکار میں مداخلت کیکیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری  منظور کرلی۔

مزید پڑھیں: ضمنی الیکشن،شیخ رشید کے این اے 62 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی منظور

مری کی عدالت میں شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں درج مقدمے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نیکی۔

شیخ رشید کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی ضمانت 50 ہزار  روپے کے مچلکوں کے عوض منظورکرلی۔