عمران خان کا ہر فیصلے اور بیانیہ سے یو ٹرن لینا وطیرہ بن گیا،شیری رحمان

332
وزیراعظم ہر کسی سے تصادم کے لئے تیار ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 8ماہ قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرانے پر زور دیا۔ عمران خان نے بلند و بانگ دعوے کئے وہ اس اسمبلی کو تسلیم نہیں کرتے لہذا وہ اس میں واپس نہیں جائیں گے۔ استعفے منظور ہونے کے بعد ان کو پارلیمنٹ کی یاد آ گئی۔ استعفوں پر سیاست پر بھی ان کو منہ کی کھانا پڑی۔

ان خیالات کااظہارشیری رحمان نے جمعہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ استعفے منظور ہونے کے بعد انہوں نے زمان پارک سے پارلیمنٹ کا یو ٹرن لیا۔ ان کا نام تحریک انصاف نہیں “تحریک یو ٹرن” ہونا چاہئے۔ اپنے ہر فیصلے اور بیانیہ سے یو ٹرن لینا ان کا وطیرہ بن گیا ہے۔ ابھی بھی یہ پارلیمنٹ لوگوں کی نمائندگی کیلئے نہیں عمران خان کی سیاست بچانے آ رہے۔ان کا پارلیمنٹ آنے کا مقصد نگران حکومت کے انتخاب میں مداخلت کرنا اور پارلیمنٹ میں گالم گلوچ کرنا ہے۔ ان کو ڈر ہے استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل ہونے بعد ان کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ان کو صرف اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا چاہئے۔