سکھر:رمضان المبارک کی آمد سے قبل سیپکو نے نا دہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ، بجلی چوری کرانے کے الزام میں میٹر ریڈرکو معطل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھر الیکڑک پاور سپلائی کمپنی کے ایس ای منظور سومرو کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے بیراج روڈ،میمن محلہ سمیت دیگر مقامات پر بجلی کے کنکشن چیک کیے ہیں، منظور سومرو کے مطابق کارروائی کے دوران کی غیر قانونی اور نادہندگان کنکشن منقطع کر دئیے گئے ہیں۔
سیپکو افسر کا کہنا تھا کہ کمپنی کی پالیسی ہے رمضان المبارک سے قبل ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ زیرو کرنے کے لیے کاروائیاں شروع کی گئی ہیں،کسی کو بجلی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے بجلی چوری کرانے کے الزام میں میٹر ریڈر عبدالمالک کو معطل کردیا گیا ہے اس کہ علاوہ اگر کسی صارف کو شکایت ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔