جیلیں بھرنے کے دعوے کرنیوالے 10 سال جیبیں بھرتے رہے، مریم نواز

431
fill the jails

ایبٹ آباد: مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جیلیں بھرنے کا دعوی کرنے والے 10سال اپنی جیبیں بھرتے رہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے میں جانوں کے ضیا ع پر بہت افسوس ہے لیکن اس کا قصور وار وہ ہے جو 10سال خیبر پختونخوا پر حکومت کرتا رہا، قوم جواب مانگ رہی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں ملنے والا اتنا بڑا بجٹ کہاں گیا ؟، جیلیں بھرنے کا دعوی کرنے والے 10سال اپنی جیبیں بھرتے رہے، جو کہتا تھا کہ میں 300 ڈیم بناوں گا، وہ پورے پاکستان کو ڈیم فول بنا کر چلتا بنا،یہ باتیں انہوں نے ایبٹ آباد میں مسلم لیگ(ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو وسائل اور فنڈز کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ فنڈز بہت ہیں لیکن خیبر پختونخوا کو اس وقت نواز شریف کی ضرورت ہے، خدمت کے جذبے سے سرشار مسلم لیگ(ن) کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچھلے 10سال میں یہاں کونسی نئی سڑک بنائی ہے، کونسا نیا اسکول یا کالج یا یونیورسٹی بنائی ہے، میری آنکھیں ترس گئی ہیں لیکن مجھے کوئی منصوبہ نظر نہیں آیا بلکہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا تو مجھے خیبر پختونخوا میں ایک ہزار لوگ ہی دکھا دیں جنہیں نوکریاں ملی ہیں۔