پشاور: پولیس آفیسر اختر حیات کو خیبرپختونخوا کا نیا آئی جی تعینات کردیا گیا۔
خیبر پختونخوا پولیس کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ایف آئی اے میں کام کرنے والے گریڈ 21 کے پولیس افسر اختر حیات کو انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا تعینات کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں اختر حیات ڈی آئی جی اسپیشل برانچ خیبرپختونخوا رہ چکے ہیں اور وہ ڈی آئی جی مالاکنڈ کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔