قیاس آرائیوں کا فائدہ نہیں، الیکشن وقت پر ہوں گے، مریم اورنگزیب

398
speculating

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کہیں یہ نہیں کہا کہ ہم الیکشن نہیں کرائیں گے، الیکشن حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کی جانب جانے سے بچایا پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں، حتی الامکان کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پاکستان کے حق میں ہوں، قیاس آرائیوں میں کسی کا فائدہ نہیں۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ وہی آئی ایم ایف معاہدہ ہے جو عمران خان کر کے گئے تھے، گزشتہ حکومت اس معاہدے کو معطل کر کے گئی تھی، موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کی جانب جانے سے بچایا۔