پشاوردھماکے کی تفصیلات سامنے آگئیں، دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
خود کش بمبار نے مسجد کے پرانے حصے میں دھماکا کیا، مسجد کے پرانے حصے میں کوئی ستون موجود نہیں تھا اور دیواریں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں۔ دھماکے کی وجہ سے دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ تر شہادتیں ہوئیں۔
دوسری جانب خود کش بمبار اور نیٹ ورک کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ نیٹ ورک تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور میں قائم پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 84 نمازی شہید ہوئے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے خراسانی گروپ نے قبول کی تھی