شیخ رشید کی کراچی میں درج مقدمے میں پولیس کی راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد

361

اسلام آباد:اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شیخ رشید کی راہداری ریمانڈ کی استدعا ایک بار پھرمسترد کردی ،کراچی پولیس کو شیخ رشید سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ درخواست ضمانت پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔

شیخ رشید کے خلاف کراچی میں درج مقدمے کے معاملے میں کراچی پولیس کے تفتیشی اورلاء افسرعدالت میں پیش ہوئے اور شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے راہداری ریمانڈ کومسترد کرتے ہوئے شیخ رشید سے جیل کے اندرہی تفتیش کی اجازت دے دی۔  

لاء افسرکی جانب سے تفتیش کیلئے دورانیہ پوچھے جانے پر جسٹس عمر شبیرنے ریمارکس دیے کہ آپ لاء افسر ہیں آپ کو قانونی نکات کا علم ہونا چاہیے۔