پشاور دھماکا: ہیلمٹ سے ملنے والے بال حملہ آورکے ڈی این اے سے میچ کرگئے

303

پشاورکی پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے دھماکے کے بعد ہیلمٹ سے ملنے والے سرکے بال حملہ آور کے ڈی این اے سے میچ کرگئے۔ 

آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے تفتیش آگے بڑھنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ مبینہ خودکش حملہ آورکے ہیلمٹ سے ملنے والے سر کے بال ڈی این اے سے میچ کرگئے ہیں، وہ نماز کے دوران کیے جانے والے اس حملے میں تیسری یا چوتھی صف میں تھا۔ 

آئی جی کے مطابق خود کش حملے میں ٹی این ٹی بارود استعمال ہوا۔ دوسری جانب کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کہاں سے روانہ ہوااس حوالے سے نیٹ ورک کا سراغ لگاتے ہوئے سہولت کار تک پہنچ چکے ہیں۔