لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوںکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
زمین پر بھارت کا ناجائز قبضہ ہے لیکن کشمیریوں کے دِل پاکستان کے ساتھ ہیں۔کشمیر کے بہادر اور غیور عوام کو سلام!کشمیر کی لازوال جدوجہد کو سلام!کشمیر بنے گا پاکستان!۔اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بہادر کشمیری اقوام متحدہ کے منشور پر عملدرآمد کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھارت خود سلامتی کونسل گیا، وعدہ خلافی بھی خود کی۔ بھارت ظلم کی ہر حد پار کرچکا ہے لیکن آزادی کی آواز ہر لمحہ بلند ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی اس سے بڑی اور کیا ہار ہو گی کہ وہ ہر ظلم کے باوجود ناکام ہے۔
مریم نوازکا کہناتھا کہ خواتین، مرد، بچوں سمیت کشمیریون کی آزادی کے لئے عظیم قربانیاں بے مثال ہیں۔ آزادی کے حصول تک کشمیریوں کا ساتھ دینا ایمان کاحصہ ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند، کشمیریوں کو آزادی کی نعمت عطا فرمائے۔