کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں جاری نمائشی میچ میں گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلےبازافتخار احمد نے پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔
افتخار احمد نے نمائشی میچ کے 19 ویں اوور میں پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ افتی مینیا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔
#IftiMania! 😎
6, 6, 6, 6, 6, 6 against Wahab Riaz in the last over 🔥#QGvPZ 🏏 🇵🇰 🔰 pic.twitter.com/iMLYTr7wnp
— Gujjar || Gladiator 💜 (@Gujjar_54) February 5, 2023
کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتداء میں کوئٹہ کی ٹیم جلد وکٹیں گنوا بیٹھی تاہم خوشدل اور افتخار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 185 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔
افتخاراحمد نے 50 گنیدوں پر94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کےنقصان پر پشاور زلمی کو185 رنز کا ہدف دیا ہے۔