حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، پہلے حالات سے منہ پھیر لیتے ہیں، مراد سعید

437

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، پہلے حالات سے منہ پھیر لیتے ہیں، ہمارے امن کو تباہ مت کرو، آپ آئین اور قانون کو اپنے پیروں تلے مت روندو۔

اپنے بیان میں مراد سعید نے کہا کہ ہمارے 100 سے زیادہ پولیس جوان شہید ہوئے، ہم حکومت کو جون سے حالات سے آگاہ کر رہے تھے، ہم بتارہے تھے پاکستان میں آگ لائی جارہی ہے اس کو بچایا جائے، 8 ماہ خاموشی اختیار کی گئی، ہمیں کسی اور کی جنگ میں ایندھن بنانے کی کوشش ہو رہی ہے