جماعت اسلامی کے تحت کل سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

2626
Kashmir Day

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل 5 فروری کوکراچی تا کشمور سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے کاکہنا ہے کہ بھارت گذشتہ 75سال سے کشمیرپر قابض اورکشمیریوں پرظلم وستم کے پھاڑ توڑرہا ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے 1279دنوں سے کرفیو لگاکردنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل اورجنت نظیروادی کوجہنم بناکررکھ دیا ہے جس پراقوام متحدہ سمیت عالمی ضمیروحقوق انسانی کے ادروں کی مجرمانہ خاموشی انصاف کا قتل اورقابل مذمت ہے۔

جماعت اسلامی اپنے کشمیری بھائیوں پرہونے والے مظالم پرخاموش نہیں بیٹھے گی ہرفورم پرکشمیریوں کے حق کودارادیت کے مطالبے اوربھارتی مظالم پرآوازبلند کرے گی۔اس حوالے کل پانچ فروری کو کراچی، حیدرآبا، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،تھرپارکر،نواب شاہ، سانگھڑ،میرپورخاص،گھوٹکی،خیرپور شکارپور،کندھ کوٹ اور ٹھٹہ سمیت سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں، مظاہرے، ہاتھوں کی زنجیر اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی ومقامی رہنماوں کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کرینگے۔

کراچی میں مرکزی سیکریٹری جنرل امیرالعظیم، حافظ نعیم الرحمان، میرپورخاص میں مرکزی نائب امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، حیدرآباد میں مرکزی نائب امیر راشدنسیم، سکھرمیں مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو،نواب شاہ میں صوبائی امیرمحمد حسین محنتی ،لاڑکانہ میں کاشف سعید شیخ،ٹھٹھہ میں رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید ، شکارپور میں صوبائی نائب امیرپروفیسر نظام الدین میمن، گھوٹکی میں صوبائی نائب امیر ممتازحسین سہتو، کندھکوٹ میں صوبائی نائب امیرحافظ نصراللہ چنا،جیکب آباد میں علامہ حزب اللہ جکھرو،دادومیں عبدالحفیظ بجارانی،عمرکوٹ میں محمد افضال،بدین میں مولانا عبدالقدوس،تھرپارکر میں مولانا آفتاب ملک،شہدادپورمیں حافظ طاہرمجید، ٹنڈوالہیارمیں امتیازاحمد پالاری،جام شورومیں عبدالوحیدقریشی یوم یکجہتی کشمیر ریلیوں کی قیادت و خطاب کریں گے۔