عمران خان عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے غضبناک ہو گیا ہے، اسحاق ڈار

462
Imran Khan

لاہور: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خودپرست عمران خان وزیر اعظم کے عہدے سے آئینی طور پر ہٹائے جانے کے بعد سے غضبناک ہو گیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ غیر ذمے دارانہ ہے، ان کا مقصد پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی بڑی معیشت کو 24 سے 47 نمبر تک تنزلی دی، 24 سے47ویں نمبر پر آنے والی معیشت کی تباہی بری گورننس، نااہلی، بے مثال قرضوں کا ثبوت ہے۔ذخیرہ اندوزی، بدانتظامی، بدعنوانی کی حکمرانی نے عوام کو مہنگائی اور ناقابل برداشت مسائل سے دوچار کیا۔

اسحاق ڈارکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے عمران خان کو بطور رہنما سیاسی جماعت سکیورٹی، نیشنل ایکشن پلان پر قومی مکالمے کے لیے مدعو کیا، شہباز شریف کے مدعو کرنے پر عمران خان کا غیرمہذب اور گھٹیا انداز میں ردعمل چونکا دینے والا ہے۔ افسوس ہے عمران خان اپوزیشن میں عزت سے رہنے کے بجائے ملک کو گرتا دیکھنا پسند کرے گا۔