فیصل آباد، سویاں بنانیوالی فیکٹری سے سرکاری آٹے کے سیکڑوں تھیلے برآمد

388

فیصل آباد:اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے نادر ٹاﺅن میں سویاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مارکر سبسڈائزسرکاری آٹے کے 600سے زائد تھیلے برآمد کرلیے۔

ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ہمراہ سویاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور اس دوران فیکٹری سے سبسڈائز سرکاری آٹے کے 600سے زائد تھیلے برآمد کرلیے۔

فیکٹری سے 10کلو والے سرکاری آٹے کی 2600خالی بوریاں بھی برآمد ہوئی جب کہ اس دوران ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا جسے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔