چین کے جاسوس غبارے کی امریکہ کی فضا میں پرواز، پینٹاگان متحرک

445

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع نے پینٹاگان نے بتایاہے کہ انہوں نے امریکی فضا میں بلندی پر پرواز کرنے والے ایک چینی گرم غبارے کا سراغ لگایا ہے، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کے ذریعے جاسوسی کی جا رہی تھی۔

عرب ٹی وی کے مطابق دفاعی اہلکار نے  کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست پر وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور اعلی فوجی حکام نے غبارے کو مار گرانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا لیکن بالآخر فیصلہ کیا کہ یہ زمین پر موجود بہت سے لوگوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ غبارہ شمال مغربی امریکہ کے اوپر سے اڑتا پایا گیا ہے، جہاں حساس فضائی اڈے اور اسٹریٹجک میزائل زیر زمین بنکروں میں واقع ہیں۔

اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ واضح ہے کہ اس غبارے کا مقصد نگرانی ہے اور اس کی موجودہ رفتار اسے متعدد حساس مقامات پر لے جاتے دیکھی گئی ہے۔

لیکن پینٹاگان یہ نہیں مانتا کہ اس غبارے سے انٹیلی جنس کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس غبارے میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کے نقطہ نظر سے محدود اضافی ویلیو بڑھانا ہے۔

اہلکار نے کہا کہ یہ غبارہ دو دن پہلے امریکی فضائی حدود میں داخل ہوا، امریکی انٹیلی جنس اس سے بہت پہلے ہی اس کا سراغ لگا رہی تھی۔