اسلام آباد:لاپتہ افراد انکوائری کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میںجمع کرادی،
رپورٹ میں 31جنوری 2023تک دائر اور نمٹائے گئے لاپتہ افراد کے مقدمات کی تفصیلات شامل ہیں، لاپتہ افراد کمیشن رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے 91مقدمات درج ہوئے،31جنوری تک ٹوٹل 9294مقدمات دائر ہوئے،مجموعی طور پر 7031مقدمات نمٹائے گئے،لاپتا افراد کمیشن کے پاس 2256مقدمات زیر التواءہیں،انکوائری کمیشن رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 37مقدمات نمٹائے گئے،جنوری 2023کے دوران 27لاپتا افراد کو ڑمیں کیا گیا۔
گزشتہ ماہ 24افراد کو بازیاب کرایا گیا ، تن افراد مختلف مقدمات کی وجہ سے جیلوں میں ہیں جنوری 2023کے دوران کل مقدمات میں77بلوچستان سے متعلق ہیں، رپورٹ میں جمع کرائے گئے اعدادوشمار مارچ 2011ءسے جنوری 2023ءتک کے ہیں۔