سڈنی:آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ویزا مسائل کے باعث بھارت نہ جاسکے۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹیم کے ہمراہ بھارت نہ جانے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ویزے کا انتظار کر رہا ہوں، یہ ایسے ہے جیسے میں پھنسا ہوا ہوں۔
https://www.instagram.com/p/CoGk_VxPoCV/?utm_source=ig_web_copy_link
رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی اسکواڈ منگل کی رات سڈنی سے بھارت کیلئے روانہ ہوا جبکہ عثمان خواجہ کے حوالے سے امکان ہے کہ ان کا ویزا ایک روز میں کلیئر ہوجائے گا اور وہ بھارت روانہ ہوں گے۔