اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ہی ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں، پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے مظلوم نہیں بن سکتا۔
عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ جس نے این آر او دینے پہ مجبور کیا اسی کو تا حیات ایکسٹنشن دینے کی آفر ؟ تم نے تسلیم کر لیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کو اپنی سیاست کی نظر کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی ہے، عمران خان کے دور میں عوام پریشان ہوگئی تھی، سلیکٹڈ حکومت نے ملک تباہ کردیا تھا۔