اسلام آباد:وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں سیاسی بے چینی بڑھ رہی ہے، عام انتخابات کا انعقاد اکتوبر 2023سے پہلے ممکن نہیں ہے، سابق وزیراعظم عمران خان ریڈ لائن کراس کریں گے تو ملک کا نقصان ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے انٹرنیٹ گورننس تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری مارچ تک جاری رہے گی الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کیلئے 4 ماہ درکار ہوں گے عام انتخابات اکتوبر 2023 سے پہلے ممکن نہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان سیاسی جد وجہد آئین و قانون کے دائرے میں کریں ریڈ لائن کراس کریں گے تو نقصان ملک و قوم کا ہوگاٹیلی نار ہو یا کوئی کمپنی آئے یا جائے، صارفین اور ملازمین کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی بے چینی بڑھ رہی ہے سیاسی بے چینی معاشی بد حالی کی طرف لے کر جا رہی ہیسیاسی جماعت کے طور پر ہماری خواہش ہے کہ ملک میں استحکام ہوملک میں ہر صورت میں جمہوریت قائم و دائم رہنی چاہیے۔لا اینڈ آرڈر پر گہری نظر رکھی جائے۔