اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ لولی لنگڑی حکومت سے بہتر فوری عام انتخابات کا انعقاد ہے۔
سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ افغان پالیسی فیل ہو گئی یہ تسلیم کرنا چاہیئے ،ہماری نالائقی ہے کہ کائونٹر ٹیررازم پالیسی نہیں بن سکی،43 سال ہوگئے ہیں ہم حالت جنگ میں ہیں ،5 ارب ڈالر کی افغان جنگ لڑی گئی آج اس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کلیئر افغان پالیسی بننی چاہیئے اور اس کی بنیاد پر کائونٹر ٹیررازم پالیسی بنائی جائے ،جنرل ضیا کو گالیاں تو دی جاتی ہیں مگر ان کی پالیسیوں کو فالو کیا جاتا ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ جنرل ضیا نے کہا تھا الیکشن اس وقت ہونگے جب نتائج مثبت ہونگے، کرسی کی جنگ پاکستان کو تباہ کردے گی، لوگ مسئلہ کا حل چاہتے ہیں روایتی نالائقی نہیں چلے گی۔