پشاور دھماکے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، کور کمانڈرز کانفرنس

991

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 255 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکا کو موجودہ اور ابھرتے خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز نے  پشاور پولیس لائنز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس لائنز دھماکے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

آرمی چیف سید عاصم منیر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر اخلاقی اور بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔  انہوں نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر فوکس جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے لیے زیرو ٹالرنس کے ساتھ عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔