عمران خان کا لاہور سے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ

1038
successful

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ سے بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اگلے کچھ دنوں میں اسلام آباد کی رہائش گاہ بنی گالہ منتقل ہو جائیں گے۔ اس سلسلے میں عمران خان کی بنی گالہ والی رہائش گاہ پر سیکورٹی انتظامات بڑھانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ میں عمران خان کے لیے 2 خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کرلیے گیے ہیں۔ کمروں کی کھڑکیوں کو بلٹ پروف شیشوں سے تبدیل کردیا ہے  جب کہ نجی سیکورٹی کمپنی کی مزید نفری بھی عمران خان کی رہائش گاہ پر تعینات کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ کا زخم مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں مزید چند روز درکار ہیں، جس کے ٹھیک ہوتے ہی عمران خان زمان پارک لاہور سے بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہو جائیں گے۔