مریم نواز کے تاریخی استقبال نے ثابت کیا پنجاب نوازشریف کا ہے،حناپرویز بٹ

251

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز کے تاریخی استقبال نے ثابت کیا پنجاب نوازشریف کا ہے۔

لیگی کارکنوں کا جوش اور جذبہ قابل تحسین تھا۔مریم نواز کی مقبولیت کی بڑی وجہ انکا دبنگ سیاسی سٹائل ہے۔مسلم لیگ (ن) کو ختم کرنے والوں کو کل لاہور نے جواب دے دیا ہے۔چار سال تک پنجاب پر پنگی اور گوگی گینگ کا راج رہا جس نے پنجاب کو بھوک،غربت،بیروزگاری اور کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

پنجاب کے وسائل کو اس گینگ نے بے دردی سے لوٹا۔مریم نواز نے کل درست تھا کہا تھا پہلے پیچھلے پانچ سال کا حساب ہوگا۔نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والے بھی جلد کٹہرے میں ہونگے۔پاکستان کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کا لوٹ گیا۔

انہوں نے مزید کہا موجودہ حکومت مشکل فیصلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے کررہی ہے۔قوم وزیر اسحاق ڈار پر یقین رکھے جلد پاکستان کی معیشت دوبارہ ٹریک ہو گی۔اسحاق ڈار نے 1998میں بھی پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا تھا انشاء اللہ اب بچائیں گے۔عوام کو ملنے والی تکلیف کا احساس ہے۔مسلم لیگ ن نے سب سے زیادہ مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت چکائی ہے۔عوام کو دکھوں کا ازالہ بھی مسلم لیگ ن ہی کرے گی۔