مریم نواز کی آمد کا تحفہ مہنگے پیٹرول کی صورت میں دیا گیا، رہنما پی ٹی آئی

525

کراچی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) ضلع ملیر کے رہنماء ڈاکٹر فاروق بنگش نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی پالیسیاں پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس سے مہنگائی کا طوفان آئیگا۔

 ڈاکٹر فاروق بنگش نے  کہا کہ مریم نواز کی آمد کا تحفہ مہنگے پیٹرول کی صورت میں عوام کو دیا گیا ہے، آنے والوں دنوں میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈالا جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ رجیم چینج کے بعد اصل فائدہ حکمرانوں نے اپنے کیس معاف کر کے حاصل کرلیا ہے۔ جلد عمران خان کی قیادت میں تحریک اپنے مقاصد حاصل کرے گی۔