لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز ابوظہبی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئیں ہیں ۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کی سہ پہر تین بجے اتریں گی۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن اور چیف آرگنائزر مریم نواز صاحبہ ابوظہبی سے لاہور روانگی کیلیے جہاز میں سوار#خوش_آمدید_امید_سحر pic.twitter.com/Z47nRfga8J
— PMLN (@pmln_org) January 28, 2023
سینئر نائب صدر کے استقبال کے لیے پارٹی کارکنان بھی ایئرپورٹ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ سے جاتی عمرہ جانے والے راستے پر بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
وہ لاہور ایئرپورٹ کے باہر استقبالیہ کیمپ میں جمع پارٹی کارکنوں سے بھی خطاب کریں گی۔