اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گزشتہ48گھنٹوں کے دوران جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تیسری ملاقات کی ہے صوبوں میں عام انتخابات اور قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے متعلق امور پر حکمران اتحادکی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف تین دنوں کے دوران مولانا فضل الرحمان نے تین اہم ملاقاتیں کی ہیں گزشتہ روز بھی یہ ملاقات ہوئی ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور مشیر وزیراعظم انجنیئر امیر مقام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم ذرائع کے مطابق ملاقات میں انتخابی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ہے بالخصوص صوبوں میں انتخابات کی متوقع تاریخ پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔