بھارت اور اسرائیل کشمیر و فلسطین میں جنگی مجرم ہیں، ڈاکٹر خالد محمود

2300

راولاکوٹ: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے جینن پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر کے 9فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کرنا پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،ہندوستان اور اسرائیل کشمیراور فلسطین میں جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں.

ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کررہے ہیں عالمی اور اسلامی برادری اس کا نوٹس لے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھاکہ عالمی برادری کی خاموشی سے شہ پا کر ہندوستان اور اسرائیل نہتے لوگوں پر مظالم کے پہاڑ توڑرہے ہیں زمینوں سے بے دخل کیے جارہے ہیں مسلم تشخص ختم کیا جارہا ہے ایسے میں او آئی سی کے رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کردار ادا کرے ،ہندوستان اور اسرائیل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی شدید خلا ف ورزیوں کے مرتکب ہورہے ہیں ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف کارروائی کی جائے ۔