چوہدری شجاعت فارغ ، وجاہت حسین مسلم لیگ ق کے نئے صدر منتخب

426

لاہور:مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے فارغ کردیاگیا،وجاہت حسین جماعت کے نئے صدرمنتخب کر لئے گئے  ۔پاکستان مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہاس ڈیوس روڈ میں ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل نے چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کر لیا ۔

طارق بشیر چیمہ بھی عہدے سے فارغ ، ان کی جگہ کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا ۔اجلاس میں دونوں عہدوں پر انتخاب بلا مقابلہ کیا گیا ۔مشاورتی اجلاس میں پنجاب ،کے پی ،بلوچستان ،سندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنمائوں نے شرکت کی جبکہ مرکز اور آزادکشمیر سے مسلم لیگ ق کے عہدیدار بھی شریک ہوئے ، اجلاس میں سابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹرنے بھی شرکت کی ۔