سکھر: سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آئی جی سندھ کو صوبے بھر میں گاڑیوں سے ڈپلیکیٹ اور فینسی نمبر پلیٹس ہٹانے کا حکم دے دیا۔ 15روز بعد رپورٹ طلب کرلی۔
گاڑیوں کی ڈپلیکیٹ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی سندھ صوبے میں گاڑیوں سے ڈپلیکیٹ اور فینسی نمبر پلیٹس ہٹوائیں۔
عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ کے علاوہ دیگر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے یہ بھی حکم دیا کہ آئی جی سندھ صوبے میں مہم چلا کر 15 روز میں رپورٹ پیش کریں۔