ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، شیخ رشید

300
وفاقی حکومت کی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلیے تجویز

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب بات سیاست سے آگے نکل گئی ہے اور ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، ملک میں معاشی، اقتصادی اور سماجی تباہی ہے، حکومت بھگوڑی ہے، پنجاب میں بغیر ڈولی کے دلہنیں آگئی ہیں، یہ ٹارزن بنے پھرتے ہیں اب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ 13جماعتوں کو معلوم ہے کہ ہماری الیکشن میں سیاسی موت ہے، ایک ہی حل ہے کہ ملک کو بچانے کیلئے 24کروڑ لوگ سڑکوں پر آئیں،ایسا نہیں ہوسکتاکہ 24کروڑ کا ملک دربدر ہو رہا ہو اور اس کا کوئی پرسان حال نہ ہو، ملک میں معاشی تباہی ہے ریزرو 4بلین سے بھی نیچے چلے گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ زمین اتنی گرم ہے کہ لوگ اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے سے بھی تنگ ہیں، الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں، مہنگائی نے ہر فرد کو پریشان کردیا ہے۔