مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی واپسی کا شیڈول پھر تبدیل

389
resolve stronger

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل ہو گیاہے۔

مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے، مریم نواز   اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو 29 جنوری شام 4 بجے لندن سے لاہور پہنچنا تھا، ان کی وطن واپسی سے قبل ن لیگی رہنماوں کو بھرپور استقبال کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھی۔