فیصل آباد : اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم ڈویژن حافظ امان اللہ صابر نے زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیسوںمیں ہوشربا اضافے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معاشی طورپرکمزورہوتے ہوئے پاکستان کے طلبہ پرفیسوںمیں 10ہزارروپے اضافہ ظلم کے مترادف جسے اسلامی جمعیت طلبہ کسی صورت قبول نہیں کرے گے اوراس کے خلاف بھرپورآوازاٹھائیں گے۔
حافظ امان اللہ صابر نے کہاکہ فیسوںمیں اضافے کی وجہ سے طلبہ کے لئے علم کاحصول داؤپرلگ گیاہے، فیسوںمیں25فیصداضافے کے باعث طلبہ کے لئے فیسیں جمع کروانامشکل ہوگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ہرطالب علم کے لئے 10ہزارروپے سے زائد کااضافہ علم دشمنی ہے جس کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ بھرپوراحتجاج کرنے کالائحہ عمل مرتب کرے گی۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم نے کہاکہ ہر یونیورسٹی میں داخلے کے وقت فیسوںکاتعین کیاجاتاہے لیکن زرعی یونیورسٹی میں دوران تعلیم ہی فیسوں میں بے تحاشااضافہ کردیاگیاہے جس سے طلبہ وطالبات کے لئے فیسیں اداکرنامشکل ہوگا ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپرفیسیوںمیں کیاجاناوالاناجائزہ اورہوشربااضافہ واپس لے ،بصورت دیگراسلامی جمعیت طلبہ زرعی یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے ڈویژن بھرکے طلبہ کے ساتھ ملکراحتجاج کرے گی۔