اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 5 لاکھ تک کے قرضے بلا سود فراہم کیے جائیں گے۔
یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنی ساری سیاسی کمائی پاکستان کے لیے قربان کرنے کو تیار ہوں، ملک و قوم کی مشکل حالات میں تنہا چھوڑیں گے، ملک کی خاطر اشرافیہ اور اہل ثروت طبقے کو بھی قربانی دینی ہوگی، نوجوانوں کو 5 سے 15 لاکھ تک کے قرضے 7 سال کے لیے 5 فیصد اور 15 سے 75 لاکھ تک کے قرضے 7 فیصد سود پر دیے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کی تھی تو کہا گیا کہ یہ سیاسی رشوت ہے، ہم نے یوتھ پروگرام کیلئے وسائل مہیا کیے ہیں۔
انہوں نے آئی ایم ایف کو واضح پیغام دیا کہ ہم پروگرام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، بڑی مشکل سے وسائل اکٹھے کر کے ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا بھی پروگرام بنایا ہے، پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔