پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ہار کا سلسلہ جاری،پہلے ٹی 20 میں 8وکٹوں سے شکست

395

سڈنی:آسٹریلیا نے پاکستان ویمنز ٹیم کو سیریز کے پہلے ٹی20میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بناکر آئوٹ ہوئی،پاکستان کی جانب سے عمیمہ سہیل 30، عائشہ نسیم 24 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

 آسٹریلیا کی جانب سے میگن نے 15 کے عوض 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی،آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے 119 رنز کا مقررہ ہدف 13.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 سعدیہ اقبال اور نداڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،قبل ازیں تین میچوں پر مشتمل سیریز کے ون ڈے میچز میں کینگروز نے پاکستان کو کلین سوئپ کیا تھا۔