پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

415
Caretaker

پشاور: خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلی اعظم خان نے نگران وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر غلام علی نے نگران وزیراعلی محمد اعظم خان سے حلف لیا۔کے پی حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیراعلی کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے وزیراعلی کیلئے اعظم خان کے نام کی منظوری ہفتہ 21 جنوری کو دی گئی۔