چارسدہ: دہشت گردوں کے پولیس چوکی پر حملے میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس میں 2 اہل کار شہید ہو گئے۔
ڈی پی او چارسدہ کے مطابق ڈھیری زرداد چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس میں 3 اہل کار شہید ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 پولیس اہل کار جانبر نہ ہو سکے جب کہ تیسرا اہل کار اسپتال میں زیر علاج ہے۔