لطیف آفریدی قتل کا ملزم عدنان آفریدی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

385
remand

پشاور: سینئر وکیل عبداللطیف آفریدی کے قتل کے ملزم عدنان آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اور سینئر وکیل عبداللطیف آفریدی قتل کیس میں ملزم عدنان آفریدی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

واضح رہے کہ ملزم عدنان آفریدی نے 16 جنوری کو لطیف آفریدی کو ہائیکورٹ بار روم میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گھا، جس کے بعد اسے پولیس نے موقع پر گرفتار کیا تھا۔