سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

303

سیالکوٹ:ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔

مسافر سے برآمد ہونے والے سامان میں کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز، لیپ ٹاپ، چارجرز، ساڑھے 7 کلو قیمتی آرٹیفیشل جیولری اور دیگر سمگل شدہ سامان شامل ہے۔ ایف آئی اے نے مسافر کے سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر مبشر ترمذی کی زیرنگرانی کارروائی کی گئی۔ ملزم حسیب 17 جنوری کو کراچی سے دبئی گیا اور ایک دن بعد دبئی سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اترا۔شک گزرنے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی تو سمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ ملزم کی نشان دہی پر اس کے سہولت کار صداقت کو بھی گرفتار کر کیا گیا۔ بعد ازاں ایف آئی اے نے سمگل شدہ سامان کسٹمز کے حوالے کر دیا۔