ملک تکنیکی طور پرڈیفالٹ،غریب آٹےکےتھیلےکیلئےمررہاہے،شیخ رشید

277

لندن:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امیدہے سپریم کورٹ سے اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق ملے گااورآئندہ حکومت میں انکاکلیدی کردارہوگا۔عالمی بینک نے پاکستان کیلئے1.1ارب ڈالرکاقرضہ روک دیا، ایل سی کھل نہیں رہی، پورٹ سے مال چھوٹ نہیں رہا،غریب آٹے تھیلے کے لئے مررہاہے ۔ملک تکنیکی طور پرڈیفالٹ،آئی ایم ایف کھٹائی میں۔غریب کیلئے تکلیف اوراپنے کیسز میں ریلیف ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساری پارٹیوں کو چاروں شانے چت کردیا ہے۔حکومت نے ملک کوجہاں پہنچا دیا ہے وہاں سے نکالنا اب کوئی آسان کام نہیں ہو گا۔مارچ اپریل تک حالات اتنے سنگین ہوجائیں گے کہ اپنے حق کے لیے لوگ سڑکوں پر ہونگے۔صرف جلد الیکشن ہی ان سب کا واحدحل ہے۔واضح رہے کہ شیخ رشید احمد ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر ہیں۔