کسی کو ملک میں غیر ملکی ایجنڈا لانے کی اجازت نہیں دینگے، مولانا فضل الرحمن

320
Sharia matters

پشاور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کے حصول میں علما کرام کا بہت بڑا کردار ہے،  کسی کو ملک میں غیر ملکی ایجنڈا لانے یا نافذ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ علما ء نے ملک کو حاصل کرنے کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں جبکہ ایک مخصوص ٹولہ بیرونی ایجنڈے کے تحت ملک میں اسلام کے خلاف کام میں مصروف ہے تاہم جمعیت علمائے اسلام اس کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کے رابطے ہو رہے ہیں جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ عوام کی نظریں جمعیت علمائے اسلام پر ہیں اور آئندہ صوبے میں جمعیت علمائے اسلام حکومت بنائے گی۔