کراچی: ویسٹ وہارف پر چین سے برآمد شدہ 70 مال بردار گاڑیاں پاکستان ریلوے کو موصول ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں جو کہ کانٹریکٹ اگریمنٹ نمبر DP-820 Wagons/2021 کے تحت برآمد کی گئی ہیں ، 70 ٹن سامان کی ترسیل کی قابلیت رکھتی ہیں۔
اس سے قبل موجود گاڑیاں 60 ٹن اٹھا پاتی تھیں۔ نئی گاڑیاں جلد ہی آزمائشی مراحل کی تکمیل کے بعد ریلوے کی ٹرینوں میں شامل کی جائیں گی۔
ایک کروڑ 39 لاکھ فی گاڑی کی لاگت پر برآمد شدہ ان گاڑیوں کی فی گاڑی آمدن قریباً 2 لاکھ روپے روزانہ ہو گی۔