لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے صوبائی صدر چوہدری پرویز الٰہی کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہنا تھا کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری پارٹی میں ضم نہیں کرسکتا،انہوں نے ق لیگ کا پی ٹی آئی سے ممکنہ انضمام کے حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ چوہدری پرویز الٰہی 7 روز میں نوٹس کا جواب دیتے ہوئے اس حوالے سے وضاحت پیش کریں۔ شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں چوہدری پرویز الہی کے خلاف پارٹی آئین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔