عبدالطیف آفریدی کے پشاور میں بیہمانہ قتل پر دلی دکھ اور رنج ہوا، شہباز شریف

323

اسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نامور قانون دان اورسابق صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے پشاور میں بیہمانہ قتل پر دلی دکھ اور رنج ہوا۔ انکی بلندیِ درجات اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ویزر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے،صوبائی حکومت اس کی بہتری کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق لالہ عبدالطیف آفریدی کو خاندانی دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا۔ لطیف آفریدی کے قریبی عزیز عدنان ولد سمیع آفریدی نے پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں ان پر9گولیاں فائر کیں جن سے چھ گولیاں لطیف آفریدی کو لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ لطیف آفریدی کی عمر 79سال تھی۔