گوجرہ: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وقت پر درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان کو نقصان ہوگا، فیصلوں کا حق صرف پاکستان کے عوام کو ہوناچاہیے، عوامی قوت سے فیصلے ہوتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔
شاہ محموم قریشی نے کہا کہ مخالفین کو گھمنڈ تھا کہ وہ تحریک انصاف کی صفوں میں دراڑ پیدا کرچکے ہیں لیکن اللہ کا کرم تھا کہ ایک نئی تاریخ رقم ہوئی، عمران خان نے 8ماہ سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہے، تحریک انصاف میدان میں ہے اور مخالفین خوف میں مبتلاہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے، آج دنیا پاکستان پر بھروسہ نہیں کر رہی ہے، معیشت کا یہ حال ہے کہ پاکستان میں صنعتیں بند ہورہی ہیں۔